
(ویب ڈیسک) بنگلادیش نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھارت میں کھیلنے سے انکار پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کیے جانے کے بعد اپنا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ شروع کر دیا۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے 3 ٹیموں پر مشتمل Odommo Bangladesh T20 Cup کے نام سے ایک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا ہے،5 فروری سے شروع ہونےوالا یہ ٹورنامنٹ خاص طور پر ان کھلاڑیوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت جانے سے محروم ہوگئے تھے، کیونکہ بنگلا دیش کی حکومت نے ٹیم کو بھارت کھیلنے سے روک دیا تھا۔
اس ٹورنامنٹ کی ٹیمیں Dhumketu XI، Durbar XI اور Duronto XI ہیں، جن کی قیادت بالترتیب بنگلادیشی کرکٹر لٹن داس، نجمُل حسین شانٹو اور اکبر علی کر رہے ہیں۔
راؤنڈ رابن مرحلے میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک مرتبہ کھیلیں گی۔ جس کے گروپ میچ 5، 6 اور 7 فروری کو ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ ٹاپ کی 2 ٹیمیں 9 فروری کو فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔
اس ٹورنامنٹ میں ‘امپیکٹ پلیئر رول’ بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو بنگلا دیش میں کسی آفیشل میچ میں پہلی بار نافذ کیا گیا ہے۔
اس رول کے تحت شروع کے 11 کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھی میچ کے دوران کسی بارہویں منتخب کھلاڑی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس کا اعلان ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔
پریس ریلیز کے مطابق اس ٹورنامنٹ کو بی سی بی کی جانب سے باضابطہ ٹی ٹوئنٹی کا درجہ دیا گیا ہے اور اس میں مجموعی طور پر 2.5 کروڑ ٹکا کی انعامی رقم اور فیس شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گرین شرٹس نے بائیکاٹ کر دیا لیکن بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی، بھارتی کپتان کا انکشاف












Leave a Reply