
(ویب ڈیسک) انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ کی پلیئر آکشن میں آئی پی ایل ٹیم سن رائزز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں خرید لیا۔
انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ میں کئی پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو رجسٹر کرایا تھا تاہم اب تک صرف دو پاکستانی کھلاڑی ہی منتخب ہوئے ہیں۔
پاکستان کے مسٹری سپنر ابرا ر احمد کو انڈین پریمیئر لیگ سے منسلک فرنچائز سن رائزرز لیڈز نے 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 7 کروڑ 12 لاکھ پاکستانی روپے) میں سائن کر لیا۔
Finally, a Pakistani player has been picked by an Indian-owned franchise!
Sunrisers Leeds, led by owner Kavya Maran, saw Daniel Vettori express interest in mystery spinner Abrar Ahmed.
The franchise eventually won the bidding war against Trent Rockets, securing him for £190,000 https://t.co/o5SN3Q95MQ pic.twitter.com/gpgJFcuQmg
— Pavilion Post (@CricinsightsX) March 12, 2026
اس کے علاوہ برمنگھم فیونکس نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کو 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 5 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے) میں خرید لیا۔
نیلامی سے پہلے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ بھارت سے جُڑا ہوا کوئی گروپ انگلش ٹورنامنٹ کیلئے کسی پاکستانی کھلاڑی کو نہیں خریدے گا لیکن سن رائزر لیڈز نے یہ بات غلط ثابت کردی جس کےبعد سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا ۔
انڈین پریمیئر لیگ سن رائزر حیدر آباد اور دی ہنڈرڈ لیگ میں سن رائزرز لیڈز کی کو اونر کاویا مران کو تنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کاویا نے پاکستانی کھلاڑی ابرار احمد کو کیوں ٹیم میں لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : موٹروے ایم 2 ؛نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر چالان جاری












Leave a Reply