سی ایم پنجاب آسان کاروبار کارڈ پنجاب کے چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک بڑی سہولت ہے جس کے تحت 10 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض فراہم کیا جاتا ہے۔
سی ایم پنجاب آسان کاروبار کارڈ ایک حکومتی اقدام ہے جس کا مقصد پنجاب کے چھوٹے کاروباری افراد اور تاجروں کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔
آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے تحت اہل درخواست گزار 10 لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکتے ہیں، قرض کی مدت تین سال رکھی گئی ہے جبکہ پہلے بارہ ماہ کے لیے ریوالونگ کریڈٹ سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
اس اسکیم میں تین ماہ کا گریس پیریڈ بھی شامل ہے جس کے بعد قرض کی واپسی چوبیس برابر ماہانہ اقساط میں کی جاتی ہے، اس قرض پر شرح سود صفر فیصد ہے یعنی یہ مکمل طور پر بلا سود ہے۔
قرض لینے والے افراد اس رقم کو کاروبار سے متعلق ادائیگیوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جن میں سپلائرز کو ادائیگی، یوٹیلٹی بلز، حکومتی فیسیں اور ٹیکس شامل ہیں، اس کے علاوہ قرض کی کل رقم کا 25 فیصد تک حصہ کاروباری مقاصد کے لیے نقد بھی نکالا جا سکتا ہے، تمام مالی لین دین ڈیجیٹل طریقے سے کیے جاتے ہیں تاکہ شفافیت برقرار رہے اور فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے۔
آسان کاروبار کارڈ کے لیے درخواست دینے کے لیے کچھ شرائط پوری کرنا ضروری ہیں، درخواست گزار کا پاکستانی شہری ہونا لازمی ہے اور اس کی عمر 21 سے 57 سال کے درمیان ہونی چاہیے، اس کے پاس درست قومی شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ موبائل نمبر ہونا چاہیے۔












Leave a Reply