آسٹریا کے چانسلر کرسٹن اسٹاکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی۔ چانسلر نے سوشل میڈیا پر ملاقات کے لمحات شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں روانی کو سراہا اور کہا کہ ان کی جرمن زبان پر گرفت نے انہیں حیران کر دیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ لوٹن ایئرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔
استقبال کرنے والوں میں مسلم لیگ برطانیہ کے صدر احسن ڈار اور خرم بٹ بھی شامل تھے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔













Leave a Reply