
(ویب ڈیسک)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 9 وکٹ سے ہرا دیا، میچ میں سری لنکن ٹیم 58 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، ول بائروم نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے ہدف 12اوورز میں پورا کر لیا۔
ونڈ ہیوک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی مگر اُن کے بیٹرز آسٹریلوی بولنگ کا مقابلہ نہ کر سکے۔
چمیکا 14ا ور کویجا 10 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے 2 بیٹرز تھے، ول بائروم نے 14 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، دو، دو کھلاڑیوں کو کیسے برٹن اور چارلس لیچمنڈ نے آؤٹ کیا۔
جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 12 اوور میں حاصل کر لیا، اسٹیون ہوگن نے 28 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا ، اہم رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا












Leave a Reply