آسٹریلیا و بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان 



(ویب ڈیسک )کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلیا و بنگلہ دیش کے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 13 اگست سے شروع ہو گی۔

پہلا ٹیسٹ ڈارون میں 13 سے 17 اگست تک کھیلا جائے گا اور دوسرا ٹیسٹ مکائے میں 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت ،انگلش بورڈ نے بھارتی فرنچائزز مالکان کو کھری کھری سنا دیں

واضح رہے کہ ڈارون میں ٹیسٹ میچ 2004ء کے بعد پہلی مرتبہ کھیلا جائے گا۔

ڈارون میں آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 145 رنز سے شکست دی تھی جبکہ مکائے میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *