آسٹریلیا کیساتھ ٹی 20 سیریز کیلئے قومی  سکواڈ کا اعلاندواہم کھلاڑیوں کی واپسی



( وسیم احمد)پی سی بی نے آسٹریلیا کیساتھ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
 آسٹریلیاکے خلاف ٹی 20 سیریزمیں سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے،بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔
میچز قذافی سٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوں گے،آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تنقید اور بدتمیزی میں فرق،کچھ لوگ لائن کراس کرلیتے ہیں: حارث رؤف
پاکستانی ٹی20 اسکواڈ سلمان علی آغا (کپتان)، فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان،اور عثمان خان پرمشتمل ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *