
( ویب ڈیسک )کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے 3 فاسٹ بولرز بھارتی لیگ آئی پی ایل کے آغاز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی ہدایت پر آسٹریلوی فاسٹ بولرز بھارتی لیگ میں فوری شرکت نہیں کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ری کوری اور لوڈ منجمنٹ کے تحت آئی پی ایل کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ فاسٹ بولرز کا آئندہ سیزن کے باعث لوڈ منجمنٹ کا خیال رکھا جا رہا ہے، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ری کو ری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی، ٹرمپ انتظامیہ کی اربوں ڈالر کے دفاعی سازوسامان کی منظوری
اس کے علاوہ مچل اسٹارک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے لیگ کے آغاز میں دستیاب نہیں ہوں گے، تینوں فاسٹ بولرز کی آئندہ ہفتوں کے دوران مانیٹرنگ کے بعد مزید فیصلہ کیا جائے گا۔
ادھر فاسٹ بولر نیتھن ایلس دوبارہ ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے باعث آئی پی ایل سے باہر ہو گئے، پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کا شکار ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ کو ہیم اسٹرنگ انجری ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی مس کیا تھا۔
یاد رہے آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم نے آئندہ سیزن میں 21 میچز کھیلنا ہیں جس کے تحت ملٹی فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی لوڈ مینجمنٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔












Leave a Reply