آسٹریلین کرکٹر اسٹیو سمتھ پی ایس ایل کے منتظر



(24 نیوز)آسٹریلیا کے کرکٹر اسٹیو سمتھ پاکستان سپر لیگ کے منتظر ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو یارک میں اچھا وقت گزرا ہے۔

 نیو یارک کے بعد اب پی ایس ایل کے لیے پاکستان جانے کا وقت ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو سمتھ پی ایس ایل کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل ہیں، وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 26 مارچ سے شروع ہو گی، پی ایس ایل کے لیے ٹیمیں کل سے لاہور میں اکٹھا ہونا شروع ہوں گی۔

پی ایس ایل ٹیموں کی ٹریننگ 24 مارچ سے لاہور میں شیڈولڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم نے عید پر کچن سنبھال لیا؛ گھر والوں کے ششکے! سپر بیٹر نے کیا بنایا؟ بوجھو تو جانیں





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *