آسٹڑیلیا کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آخری میچ؛ عمان کے 10 اوورز میں 73 رنز


(24نیوز) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی ٹیم آج اپنا اخری میچ کھیل رہی ہے اور آسٹریلین  ٹیم کے جلال کو عمان کی ٹیم حوصلے کے ساتھ بھگت رہی ہے۔  عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اووروں میں 5 وکٹیں گنوا کر 73 رنز بنائے ہیں۔

ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کا یہ آخری میچ ہے۔ اس راؤنڈ میں  20  ٹیمیں کھیلیں اور ان میں سے  12 فارغ ہو گئیں۔ آٹھ ٹیمیں  دوسرے راؤنڈ مین جا چکی ہیں۔ آسٹریلیا اور عمان دونوں فارغ ہو جانے والی ٹیموں میں سے ہیں۔

ٹاس مارش نے جیتا

سری لنکا کے شہر بالاگوالا کے پالےکیلی  سٹیڈیم میں عمان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کر رہی ہے ٹاس آسٹریلیا کے کیپٹن  مچل مارش نے جیتا اور انہوں نے ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی۔

عمان کی بیٹنگ

عمان نے پاور پلے کے 6 اوورز میں  47 رنز بنائے اور ان کے تین بیٹر پویلین کو پیارے ہو گئے۔  عمانی بیترز چھ اوورز میں چھ چوکے مارنے میں بہرحال کامیاب ہو گئے۔

عمان کے اوپنر عامر کلیم پہلی ہی بال پر صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

دوسری وکٹ تیسرے اوور میں کرن سوناوالے کی گری، کرن نے  2 چوکے مارے اور  11 بالز سے  12 رنز بنائے۔

پانچویں اوور کی آخری بال پر کیپٹن جیتندر سنگھ کی وکٹ گری، انہوں نے 3 چوکے مارتے ہوئے 15 گیندوں سے  17 رنز بنائے۔

آٹھویں اوور کی آخری بال پر  حماد مرزا بھی آؤٹ ہو گئے۔ حماد نے اب تک کا واحد چھکا مارا ور  ایک چوکا مارا، 13  گیندوں سے 16 رنز بنائے۔

اب وسیم علی کے ساتھ محمد  ندیم وکٹ پر  آئے لیکن  10 ویں اوور میں ندیم بھی ایڈم زمپا کی بال پر ایل بی ڈبلیو  آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے۔ انہوں نے  3 بالز کھیلیں اور  2 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیئے: ’’بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل نہیں کھیلے گا‘‘ 

Caption پالے کیلی سٹیڈیم کا ایک منظر 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *