ابرار احمد کا بھارتی فرنچائز سن رائزرز لیڈز سے معاہدہ، گواسکر بھڑک اٹھے


پاکستانی کرکٹر ابرار احمد کا دی ہنڈرڈ لیگ میں بھارتی ملکیتی فرنچائز سن رائزرز لیڈز کے ساتھ ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں معاہدہ بھارتی میڈیا کے ساتھ سابق بھارتی کرکٹرز کو بھی چبھنے لگا۔

بھارتی میڈیا کی تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا تعصب بھی کھل کر سامنے آگیا ہے۔

بھارتی اخبار کیلئے کالم میں انہوں نے زہرافشانی کرتے ہوئے کہا کہ ابرار احمد کو ملنے والی فیس بھارتیوں کے قتل میں مدد دے گی۔

وہ اپنی ملنے والی فیس میں سے پاکستانی حکومت کو ٹیکس دیں گے جس سے حکومت اسلحہ خریدے گی جو بلواسطہ طور پر بھارتی فوجیوں اور شہریوں کے قتل میں استعمال ہوگا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *