
(ویب ڈیسک ) پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریفوں کے درمیان اتوار کو ہونے والے بڑے میچ سے قبل بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ’’سلوگر‘‘ قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے بائیں ہاتھ کے بلے باز کے بیٹنگ انداز پر دبنگ تبصرہ کیا اور بین الاقوامی سطح پر ان کی تکنیک اور تسلسل پر سوال اٹھا ئے۔
عامر کا کہنا تھا کہ سچی بات تو یہ ہے کہ جتنا میں نے دیکھا ہے، وہ مجھے صرف ایک ’’سلوگر‘‘ (Slogger) نظر آتا ہے، ہر گیند کو ہٹ مارنے کی کوشش کرتا ہے، اگر گیند بلے پر آ جائے تو ٹھیک، ورنہ زیادہ تر اس کے ناکام ہونے کے امکانات رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کون ان کون آؤٹ۔۔؟سلمان آغا نے سب بتا دیا
عامر نے ابھیشیک شرما کے بیٹنگ اسٹائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اننگز میں تسلسل کی کمی واضح ہے۔ شرما آٹھ اننگز کھیلتے ہیں تو بمشکل ایک میں رنز کرتے ہیں۔
دیگر اننگز میں وہ 0، 10، 15 یا 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو جاتے ہیں جبکہ ان کے بیٹ گھمانے کے انداز میں تکنیک نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔
عامر نے مزید کہا کہ شرما صرف اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ آتے ہیں کہ گیند دو اور میں بلا گھماؤں، تکنیکی طور پر وہ مجھے مضبوط بلے باز نہیں لگتے۔
عامر نے یہ اعتراف بھی کیا کہ شرما اپنے دن پر کسی بھی ٹیم کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ معیاری باؤلنگ، خاص طور پر سلو ڈلیوریز اور سوئنگ کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔
ان کے بقول جب تک شرما سوئنگ ہوتی گیندوں کو سنبھالنا نہیں سیکھتے، انہیں ایک مکمل بیٹر نہیں کہا جا سکتا۔












Leave a Reply