ابھیشیک شرما کی پاکستان کیخلاف میچ میں شرکت اہم اپ ڈیٹ سامنے آگئی 



( ویب ڈیسک )بھارت کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر ابھیشیک شرما کی صحت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ آگئی۔

بھارت کے اوپنر بیٹر ابھیشیک شرما معدے میں انفیکشن کی وجہ سے نمیبیا کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے، تاہم انہوں حال ہی میں ارشدیپ سنگھ کے ساتھ گفتگو کی ہے۔

فاسٹ بولر نے ان سے صحت، وزن میں کمی اور خوراک سے متعلق پوچھا۔

جواب میں اوپنر بیٹر نے کہا کہ وہ دال اور چاول کھا رہے ہیں اور ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے ان کا وزن 2 کلو کم ہوگیا ہے۔

 کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی میچ کے بعد گفتگو میں کہا تھا کہ ابھیشیک ابھی ٹھیک نہیں ہوئے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ ایک دو میچز سے محروم ہوجائیں۔

اگرچہ ورون چکرورتی نے انہیں نیٹ میں واپس دیکھنے کے بعد امید ظاہر کی ہے لیکن انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ پری میچ ٹریننگ سیشن کے دوران ان کی کارکردگی پر منحصر ہوگا۔

ابھیشیک شرما اگر میچ فٹنس ثابت نہیں کرسکے تو امکان ہے کہ پاکستان کے خلاف سنجو سیمسن اور ایشان کشن اوپننگ کریں گے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *