نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی حالات اور جاری کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی۔
کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات پر زور
گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات انتہائی اہم ہیں۔
پاکستان اور خلیجی ممالک کی شراکت داری
اس موقع پر خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری اور یکجہتی کو سراہا۔













Leave a Reply