اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال


نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک گفتگو کی،دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل میں جاری غور و خوض اور مشاورت پر بھی آراء کا تبادلہ کیا گیا۔

ترجمان طاہر حسین اندرابی کاکہناتھا کہ نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ 

 

اسحاق ڈار نے زور دیا کہ کشیدگی میں کمی لانے اور خطے سمیت دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطہ کاری اور سفارتی کوششیں ضروری ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *