اسلام آباد میں موٹرسائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لازمی قرار، 20 فروری سے مہم کا آغاز


اسلام آباد میں گاڑیوں کے بعد اب موٹرسائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایم ٹیگ لگانے کی مہم رمضان المبارک کے دوران 20 فروری سے شروع کی جائے گی۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان 20 فروری سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے۔ ایم ٹیگ کے حصول کے لیے موٹر سائیکل کے رجسٹریشن کاغذات اور مالک کا قومی شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔

انتظامیہ کے مطابق اس مہم کا اطلاق تمام اقسام کی موٹر سائیکلوں پر ہوگا جن میں عام بائکس، بائکیا، ہیوی بائکس اور آن لائن سروس سے منسلک موٹر سائیکلز شامل ہیں۔

ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اسلام آباد میں 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ بائکیا اور آن لائن ٹیکسی سروس کی رجسٹریشن کا عمل بھی علیحدہ طور پر جاری ہے۔

انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ایم ٹیگ سسٹم سے ٹریفک مینجمنٹ، سیکیورٹی اور جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *