
(24 نیوز)اسلام آباد کے نیشنل سنٹر فور فزکس میں دو روزہ پہلی انڈسٹریل ایکسپو 2026 اختتام پذیر ہوگئی۔
ایکسپو میں ملک بھر سے صنعتی ماہرین، محققین، سٹارٹ اپس اور پبلک سیکٹر ماہرین نے شرکت کی، ایکسپو میں این سی پی کے تحت تیار کی گئی صنعتی مصنوعات، جدید ٹیکنالوجیز، کمرشل سروسز اور اپلائیڈ ریسرچ سلوشنز کی نمائش کی گئی۔
ایکسپو میں صنعت اور سٹارٹ اپس کیلئے تیار کردہ مصنوعات اور پروٹو ٹائپس پیش کیے گئے، ڈی جی ڈاکٹر قیصر احسن نے بتایا کہ ایکسپو کا مقصد پاکستان کے پیداواری شعبے، ٹیکنالوجی سٹارٹ اپس اور پبلک سیکٹر اداروں کو مضبوط کرنے میں این سی پی کے کردار کو اُجاگر کرنا تھا۔
انھوں نے کہا کہ ایکسپو تحقیقی اداروں اور صنعتوں کے مابین مزید ہم آہنگی کا باعث بنے گی، ہمارے سائنسدان اور محققین صنعتوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سانحہ گل پلازا، جسٹس آغا فیصل جوڈیشل کمیشن کے جج نامزد












Leave a Reply