اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا دھرنا پانچویں روز میں داخل، سہیل آفریدی کا بڑا اعلان


اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حکومت نے کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے مطالبات میں میڈیکل رپورٹ شامل نہیں تھی بلکہ اصل مطالبہ یہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جو ان کا آئینی اور قانونی حق ہے۔

سہیل آفریدی نے سوال اٹھایا کہ حکومت ذاتی معالج تک رسائی کی اجازت نہ دے کر کیا چھپا رہی ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں عوام نے خود سے دھرنے دے رکھے ہیں، تاہم پی ٹی آئی یا اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ اور کے پی ہاؤس کے علاوہ کہیں دھرنے کی باقاعدہ کال نہیں دی۔

سہیل آفریدی کے مطابق پارٹی میں فیصلوں کا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے پاس ہے اور انہی کی کال پر کارکنان احتجاج میں شریک ہیں۔

علیمہ خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں اور ان کا سیاست یا پارٹی معاملات سے کوئی تعلق نہیں، انہیں سیاسی معاملات میں گھسیٹنا مناسب نہیں۔

کارکنان پارلیمنٹ ہاؤس اور کے پی ہاؤس کے اطراف موجود ہیں۔

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *