وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹامپ پیپرز کے حوالے سے جعلسازی کے مکمل خاتمے کے لیے ای سٹیمپنگ کا نظام کامیابی سے جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیڈرل ٹریژری کی جانب سے مزید روایتی اسٹامپ پیپرز جاری کرنے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے، تاہم پہلے سے جاری شدہ اسٹامپ پیپرز کو ان کی مقررہ مدت ختم ہونے تک استعمال کیا جا سکے گا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ای سٹیمپنگ پراجیکٹ کے تحت اب تک 585 چالان جنریٹ کیے جا چکے ہیں، جس سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اسٹامپ پیپرز سے متعلق تمام اعداد و شمار کا مکمل ڈیجیٹل ڈیٹا بھی مرتب کیا جا سکے گا۔













Leave a Reply