افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کوشش ہے: عطا تارڑ


وزارت اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ‏ افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت نے جان بوجھ کر ضلع باجوڑ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، حملے میں 4 بے گناہ شہری شہید اور 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی افغانستان میں کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان افغان طالبان حکومت کی اے آئی سے تیارتصاویراور ویڈیوز پر انحصارنہیں کرتا، طالبان حکومت کےسرکاری چینلز کا جھوٹ انہیں اندرونی اور عالمی سطح پر بے نقاب کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ باجوڑ میں سرحدپار سے افغان طالبان کے پاکستان پر حملے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *