امریکا میں ریس کے دوران کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں



(ویب ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں ریس کے دوران 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں Daytona 500 ریس کا انعقاد کیا گیا جہاں گاڑیوں کی گھن گرج اور تیز رفتاری کے دوران حادثہ بھی پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریس کے دوران 17 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا کر بے قابو ہوگئیں اور گاڑیوں کے پرزے ٹریک پر بکھر گئے ،تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:ضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کیلئے”مریم کو بتائیں“پروگرام کا آغاز
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد کئی ڈرائیورز ریس سے باہر ہوگئے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *