انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفیکشن کا آسمان چھولیا؛ میچ میں9 وکٹیں گرانے کا ناقابل تصور ریکارڈ بن گیا


(ویب ڈیسک) کھیل پرفیکشن کے پیچھے بھاگنے کا نام ہے، پرفیکشن کے پیچھے بھاگتے کھلاڑی کچھ نہ کچھ بڑا  کرتے ہیں اور پھر بڑے سے بڑا کرتے ہی رہتے ہیں لیکن اس ویمن  کرکٹر نے تو  ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ میں واقعی پرفیکشن کو چھو لیا؛  اتنی وکٹیں اڑا دیں کہ اب شاید ہی کوئی  مرد یا عورت باؤلر اس نئے ریکارڈ کو چھو سکے۔

برازیل کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی باؤلر  لورا کارڈوسو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹیں گرانے کا نیا ورلڈ ریکارڈ  بنا دیا ہے۔ ریکارڈ تو بنتے ٹوٹتے ہی رہتے ہیں لیکن مس لورا کارڈوسو کا ریکارڈ شاید بہت دیر تک رہنے کے لئے بنا ہے کیونکہ وہ اس میچ میں پرفیکشن کے بہت قریب چلی گئیں بلکہ پرفیکشن کو تقریباً چھو لیا۔

بوٹسوانا میں بی اے سی کالا ہاری  BCA Kalahari  ویمنز ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے دوران، کارڈوسو نے لیسوتھو کی ویمنز ٹیم کے ساتھ  میچ میں کئی نئے ریکارڈز  کے ساتھ تاریخی کارکردگی پیش کی:

مس لورا کارڈوسو   کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میچ  میں 9 وکٹیں ملیں۔ وہ دس میں سے 9 وکٹیں گرانے والی انٹرنیشنل کرکٹ کی اکلوتی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ کوئی مرد عورت کرکٹ کسی بھی فارمیت کے میچ میں ایک اننگ میں نو وکٹیں نہیں لے پایا۔

عالمی ریکارڈ باؤلنگ کے اعداد و شمار

  یہ ریکارڈ  الگ سے اہم ہے کہ  کارڈوسو کی اکانومی ناقابلِ تصور رہی۔ انہوں نے ہر وکٹ نصف سے بھی کم رن کے عوض گرائی؛  مس کارڈوسو کو صرف 4 رنز پڑے اور مخالف ٹیم کا کچھ بھی باقی نہ رہا۔ اس نے صرف 3 اوورز میں 9/4 کے غیر معمولی  فگرز بھی ریکارڈ کروائے۔

پانچ گیندوں میں پانچ وکٹیں

 وہ بین الاقوامی کرکٹ میں لگاتار پانچ گیندوں میں پانچ وکٹیں لینے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔

تیزی سے وکٹ لینا

اس بجلی جیسی باؤلر نے اپنے باؤلنگ سپیل  برق رفتاری سے وکٹیں اڑانے کا بھی نیا ریکارڈ بنایا؛ پہلے اوور میں ہیٹ ٹرک  کی اور  دوسرے اوور  میں مزید 4 وکٹیں گرا کر اپنا ٹوٹل سات(7) وکٹیں  کر لیا۔ دو اوورز کی 12 گیندیں اور 7 وکٹیں! حیرت کے جھٹکے یہیں رکے نہیں۔

اپنے تیسرے اوور میں  (جو میچ میں برازیلین سائیڈ کا چھٹا اوور تھا) 2 مزید  وکٹوں نے  کارڈوسو کو ایک اننگز میں نو وکٹوں کے نئے ریکارڈ  تک پہنچا دیا۔

لیسوتھو ویمنز کی  آخری وکٹ ماریانے آرٹر نے حاصل کی۔  لیسوتھو ویمنز  6.2 اوورز میں صرف 13 رنز پر آؤٹ ہو گئیں۔  برازیل کو 189 رنز کی برتری سے جیت ملی جو ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں جیت کا غالباً سب سے بڑٓ مارجن ہے۔

گزشتہ ریکارڈ کیا تھے؟

مس کارڈوسو کا کارنامہ اس لئے خاص سے کچھ زیادہ خاص ہے کہ مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں گرا دینا کرکٹ کے باؤلرز کی سب سے بڑی فینٹسی ہے، ایسی فینٹسی جس کو  رئیلیٹی بنانا کبھی کسی کو نصیب نہیں ہوا۔

اس سے پہلے  بھوٹان کے مرد کرکٹر سونم یشے نے 2025 میں ایک میچ میں آٹھ وکٹیں لی تھیں۔  (8/7)  یہ اب تک کا ورلڈ ریکارڈ تھا۔ اس سے کچھ پیچھے  انڈونیشیا کی ویمن کرکٹر روہمالیہ ہیں جنہوں نے  2024 میں 7 وکٹیں گرائی تھیں۔ ( 7/0) ۔

روہمالیہ کا 7 وکٹوں کا ریکارڈ ایک سال تک رہا۔ ایسا ہی سونم یشے کے ساتھ ہوا، ان کا ریکارڈ  تو ایک سال بھی نہیں رہا سکا۔

اس خاص میچ میں برازیل نے پہلے بیٹنگ کی تھی اور  202 رنز بنائے  تھے۔

 لورا کارڈوسو کی  پرفیکٹ  بولنگ کے باعث لیسوتھو کی ٹیم کا کھیل 13 رنز  ختم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  یونان کے وزیر اعظم نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *