
(24نیوز) آئی سی سی اندر19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلہ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز اور آئر لینڈ نمیبیا کے شہر ونڈہوک میں آمنے سامنے ہیں۔ ویسٹ اندیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 226 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو 227 رنز کا ٹارگٹ مل گیا۔
آئی سی سی سپر سکس راؤنڈ کے دوسرے میچ میں نمیبیا کے شہر ونڈہوک کے ہائی پرفارمنس اوول گراؤنڈ میں آج، صبح 9:30 دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔
ٹاس
ویسٹ انڈیز انڈر 19 نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اس میچ کے امپائرز اِکنوو کی اور شان ہیگ تھے جب کہ تھرڈ امپائر نیامور رشید ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی سائیڈ
ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں میں تنز فرانسس،زچری کارٹر،جیول اینڈریو (ہفتہ)، جوشوا ڈورن (c)شمر ایپل، جوناتھن وین لینج، شکان بیلے، آدیان رچا، میکاہ میکنزی، جیکیم پولارڈ ، وٹیل لاویز شامل ہیں۔
بنچ پر موجود کھلاڑیوں میں اسرائیل مورٹن، میتھیو ملر، کنال تلوکانی، آر جے گیٹنس شامل ہیں۔
آئرلینڈ انڈر 19 سکواڈ
آئرلینڈ کے گیارہ کھلاڑیوں میں جیمز ویسٹ، فریڈی اوگلبی (wk)، ایڈم لیکی، رابرٹ اوبرائن، سیبسٹین ڈجکسٹرا، مارک بیٹس، بروس وہلی، اولیور ریلی (c)، روبن ولسن، لیوک مرے، تھامس فورڈ شامل ہیں۔
بنچ پر موجود کھلاڑیوں میں سیموئل ہاسلیٹ، فیبن منوج، کالم آرمسٹرانگ، ایلکس آرمسٹرانگ شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ
ویسٹ انڈیز کی تمام دس وکٹیں سینتالیس اوورز میں گر گئیں۔ وکٹ کیپر جیول اینڈریو 82 گیندوں سے 66 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ جوناتھن برائیڈن نے 28 رنز بنائے اور آئیڈن راچا نے بھی 28 رنز بنائے۔ کیپٹن جوشوا ڈورنے 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آئر لینڈ اب تک
آئرلینڈ انڈر19 نے 15 اوورز میں 65 رنز بنائے ہین اور ان کی ایک وکٹ گری ہے۔ اوپنر جیمز ویسٹ نے 40 رنز کر لئے ہیں۔ دوسرے اوپنر فریڈی اوگلبائی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ون ڈاؤن ایڈم لیکے 9 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
درکار رن ریت 4.60 ہئے اور موجودہ رن ریٹ 4.12 کے لگ بھگ ہے۔












Leave a Reply