
(24نیوز) زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں میں آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے اولیور پیک نے 46 ویں اوور میں ایک چھکا، چارچوکے مار کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا، اس اوور میں 22 رنز کا اضافہ کر کے اولیور پیک نے صرف ٹارگٹ کو ہی قابلِ حصول نہیں بنا لیا بلکہ 47 ویں اوور میں اپنی سینچری بھی مکمل کر لی۔
اولیور پیک نے 46 ویں اوور میں ایک چھکا اور چار چوکے ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ ٹیکر باؤلر مینی لمسڈین کو مارے۔ اولیور پیک نے اپنی سینچری 88 گیندوں سے 10 چوکے اور 1 چھکا مار کر مکمل کی۔ ان میں سے ایک چھکا اور چار چوکے 46 وین اوور میں مارے۔
کوئنز کلب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ کے 45 اوورز مکمل ہونے کے بعد صورتحال یہ تھی کہ آسٹریلیا اندر 19 کو 30 گیندوں سے 54 رنز بنانا تھے اور آسٹریلیا کے 8 بیٹر آؤٹ ہو چکے تھے۔
46 ویں اوور کی پہلی ہی بال پر اولیور پِیک نے مینی لمسڈین کو چھکا مار دیا اور درکار سکور 29 گیندوں سے 48 رنز رہ گیا۔ بات یہاں رکی نہیں؛ اس نے دوسری بال پر ایک اور چوکا مار دیا جس کے بعد ٹارگٹ مزید سمٹ کر 28 گیندوں سے 44 رنز رہ گیا لیکن اولیور پیک کی پیش قدمی جاری رہی، اس نے تیسری بال پر ایک اور چوکا مار دیا اور ٹارگٹ 27 گیندوں سے 40 رنز رہ گیا۔ تین گیندوں سے ایک چھکا اور دو چوکے مار کر اسے گیند فٹ بال نظر آ رہی تھی، چوتھی بال پر اس نے ایک اور چوکا مار دیا۔ اب ٹارگٹ 26 گیندوں سے 36 رنز رہ گیا۔ اوور کی پانچویں بال پر اس نے چوتھا چوکا مار دیا۔ اب ٹارگٹ 25 گیندوں سے 32 رنز رہ گیا۔ اوور کی چھٹی گیند پر اس نے کوشش کی لیکن کوئی رن نہیں بن سکا۔ لیکن اس اوور کے اختتام پر آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لئے 24 گیندوں سے 32 رنز بنانا تھے جو عین قابلِ حصول ٹارگٹ تھا۔
47 ویں اوور کی پہلی بال پر اولیور پیک کا ساتھی بیٹر چارلس لیچمنڈ سبسٹائن موررگن کی بال پر کلین بولڈ ہو گیا۔ اولیور پیک 99 کے سکور کے ساتھ دوسرے اینڈ پر موجود تھا۔
مورگن کی پانچوین گیند پر اولیور پیک کو بیٹنگ اینڈ پر آنے کا موقع ملا اور انہوں نے سنگل لے کر اپنی سینچری مکمل کر لی۔
یہ میچ تو آسٹریلیا ہار گیا لیکن جب اولیور پیک پویلین واپس آیا تو سٹیڈیم میں موجود ہر شخص اس کی تعظیم کے لئے نشست سے اٹھ کر کھڑا ہونے پر مجبور تھا۔
اولیور پیک نے اپنی سینچری مکمل کرنے کے لئے ایک بھی بال ضائع کرنا مناسب نہیں سمجھا، 46 ویں اوور کی باؤنڈریز اس کی سیلف لیس اپروچ کے ثبوت کی حیثیت سے دیکھی گئیں۔
اولیور جان پیک اس وقت انڈر 19 ٹیم کے کیپٹن ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی ڈومیسٹک کرکٹ میں وکٹوریہ اور میلبورن رینیگیڈز کے لیئے کھیلتے ہیں۔ وہ بائیں ہاتھ کے بیٹر ہیں اور دائیں ہاتھ سے آف بریک باؤلنگ بھی کرتے ہیں۔












Leave a Reply