
(ویب ڈیسک) انگلش کرکٹر بین ڈکٹ نے آئی پی ایل 2026 سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
ایک بیان میں انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ کا کہنا تھا کہ ملکی کرکٹ پرتوجہ دینے اور اپنا انگلینڈ کاکریئربچانےکے لیے آئی پی ایل نہ کھیلےکا فیصلہ کیا ہے۔
بین ڈکٹ کا کہنا تھا یہ مشکل فیصلہ تھا،ٹیم کےتمام ارکان سے معذرت خواہ ہوں میں نہیں آؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پرکافی سوچا مگر یہ میرےکریئرکےلیے بہترین فیصلہ ہے۔ میری عمر (31 سال) کے پیش نظر ممکن ہے کہ میں دوبارہ آئی پی ایل کھیلنےکا موقع نہ پا سکوں لیکن مستقبل میں اس امید کو زندہ رکھنا چاہتا ہوں۔
اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بین ڈکٹ نے اپنی فارم بحال کرنے اورانٹرنیشنل کریئر بچانے کے لیے آئی پی ایل 2026 کے لیے دہلی کیپیٹلز کے ساتھ اپنا معاہدہ واپس لے لیا ہے۔
معاہدے سے دستبرداری کی وجہ سے بین ڈکٹ 2029 تک آئی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بین ڈکٹ کو پہلی بار آئی پی ایل کی کسی ٹیم نے منتخب کیا تھا، انہیں دہلی کیپیٹلز نے دسمبر کی نیلامی میں 2 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیز میں بدترین شکست کے بعد کا وقت کپتانی کا سب سے مشکل مرحلہ رہا:سٹوکس












Leave a Reply