انگلینڈ اوراٹلی میں دلچسپ مقابلہ کونسی ٹیم سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرگئی؟



(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 29  ویں میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلےکے بعد  اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے دی۔

کلکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں  انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں ے 7  وکٹ کے نقصان  پر 202 رنز  بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹام بینٹن 30 ، فل سالٹ 28 اور سیم کرن 25 رن کے ساتھ نمایاں رہے۔

اٹلی کے گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالوگماگے نے دو دو  وکٹیں حاصل کیں۔

203 رنز کے ہدف کے جواب میں اٹلی کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا اور آخری اوورکی آخری گیند پر 178 رنز  بنا کر  آؤٹ ہوگئی۔

اٹلی کی جانب سے بین مینینٹی نے 60،گرانٹ اسٹیورٹ  نے 45 اور جسٹن موسکا نے 43 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی ٹیم  اٹلی کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:20کلو آٹا کا تھیلا200روپے مہنگا،قیمت 3ہزار سے بھی تجاوز کر گئی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *