
(ویب ڈیسک )آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے۔
یہ میچ سری لنکا کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
انگلینڈ نے 165 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 5 گیندیں قبل مطلوبہ اسکور حاصل کیا اور گروپ 2 میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست پوزیشن مستحکم کر لی۔
میچ کے بعد کرکٹ کے حلقوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
سابق کپتان محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ پاکستان کی ناکامی کی وجہ صرف یہ میچ نہیں بلکہ پورے ٹورنامنٹ میں حکمتِ عملی کی غلطیاں رہیں۔
Tactical errors caused team Pakistan not in this match but whole tournament.. #PakvsEng #ICCMensT20WorldCup2026
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) February 24, 2026
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے ہیری بروک کی قیادت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروک نے فرنٹ سے لیڈ کیا اور انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچایا، جبکہ پاکستان کا رولر کوسٹر جاری ہے۔
Harry Brook delivers! Leading from the front, and England are into the semis. What a thriller! #T20WorldCup #PAKvsENG Pakistan’s rollercoaster continues
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) February 24, 2026
سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ جدید کرکٹ کھیلنے کے دعوے اس وقت تک بے معنی ہیں جب تک بنیادی مہارت، گیم اویرنیس اور نظم و ضبط کو بہتر نہ بنایا جائے، بنیاد مضبوط کیے بغیر جدید انداز اپنانا ایسے ہے جیسے نرسری پڑھے بغیر دسویں جماعت کا امتحان دینا۔
Aiming to play modern day cricket without getting the basics right is like sitting in a 10th grade exam without going to nursery class.#T20WorldCup
— Shoaib Malik ???????? (@realshoaibmalik) February 24, 2026
بھارت کے سابق فاسٹ بولر مناف پٹیل نے بھی ہیری بروک کی اننگز کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو مکمل بولنگ اٹیک کی کمی اور کمزور فیلڈنگ سے نقصان اٹھانا پڑا۔
Harry Brook snatch match away from Pakistan.
Pakistani felt lack of bowling with full strength with lose fielding.
Overall it was good match.
Congratulations England for making in Semifinals.#PAKvsENG #T20WorldCup pic.twitter.com/PJU6JtVUdr— Munaf Patel (@munafpa99881129) February 24, 2026
سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹورنامنٹ کی کنڈیشنز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں امکان ہے کہ کوئی بھی برصغیر کی ٹیم سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکے۔
A great chance that not 1 sub continent team will make the Semi finals in these conditions … #Justsaying #ICCT20WorldCup
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) February 24, 2026
پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے ٹیم کی حکمتِ عملی اور پلیئنگ الیون پر سخت تنقید کی۔
ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اپنی بہترین فارم میں نہیں تھا اور پاکستان کے پاس سنہری موقع تھا، لیکن ناقص منصوبہ بندی، غلط شاٹ سلیکشن اور کنفیوز پلیئنگ الیون کے باعث میچ ہاتھ سے نکل گیا۔
England weren’t even at their best. A very beatable side. Yet Pakistan missed a golden opportunity due to poor planning, poor shot selection & a confused Playing XI.
25 off 24 from Babar stalled the innings, then a reckless slog to finish it. Shadab badly leaked runs in the…— Ahmad Shahzad ???????? (@iamAhmadshahzad) February 24, 2026
احمد شہزاد نے انفرادی کارکردگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کی 24 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز نے رفتار کم کی، شاداب خان نے مڈل اوورز میں مہنگی بولنگ کی، صائم ایوب خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، ابرار احمد کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا۔
پاکستان کی اس شکست کے بعد سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں مزید مشکل ہو گئی ہیں، جبکہ ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اور تنقید کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔












Leave a Reply