
(24نیوز) سری لنکا کے شہر بالا گولا میں آج شام پاکستان اور انگلینڈ ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ کا میچ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔ پاکستان نے پہلے اوور میں پانچ رنز بنائے۔ دوسرے اوور میں پاکستان کا مجموعہ رنز ہو گیا۔ تیسرے اوور کی پہلی بال پر صائم ایوب جوفرا آرچر کو اونچا شاٹ مر کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان کے اوپنڑز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کھیل کا آغاز کیا ۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے پہلا اوور کیا۔
میچ میں پہلا چوکا صائم ایوب نے مارا۔
پاکستان نے پہلے اوور میں 5رنز بنائے۔
دوسری اوور کی پہلی بال پر صاحبزادہ فرحان نے پہلا چوکا مار کر سکور بک میں اپنا اکاؤنٹ شروع کیا۔
دوسرے اوور کے اختتام پر پاکستان کا مجموعہ 14 رنز ہو گیا۔
تیسرے اوور کی پہلی بال پر جوفرا آرچر کو انچا شاٹ مار کر صائم ایوب کیچ آؤٹ ہو گئے۔
صائم ایوب نے اس اہم میچ میں 6 گیندوں سے 7 رنز بنائے۔
ٹاس سلمان علی آغا نے جیتا
ٹاس پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغا نے جیت لیا۔
پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغانے ٹاس جیت کر العان کیا کہ گرین شرٹس پہلے بیٹنگ کریں گے۔
پالے کیلے سٹیڈیم میں ہو رہے اس میچ سے پہلے انگلینڈ کے دو پوائنٹ ہیں جو اس نے سری لنکا سے میچ جیت کر حاصل کئے۔
پاکستان کا سپر ایٹ راؤند میں ایک میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ منسوخ ہو جانے کے سبب صرف ایک پوائنٹ ہے۔
پلئینگ الیون میں اہم تبدیلی؛ فہیم کی جگہ شاہین
انگلینڈ کے ساتھ میچ میں پاکستان کی پلئینگ الیون سائیڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔آج فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دوسری اننگز میں ڈیو پرڑنے کا امکان
آج سری لنکا کے میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بالاگولا شہر کے لئے جو ویدر فورکاسٹ کی اس کے مطابق آج ساری رات بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں البتہ رات کچھ ڈھلنے کے بعد ڈیو پڑنے کا امکان ہے۔ اس وقت پالے کیلے سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کی دوسری انگگز چل رہی ہو گی۔
پالے کیلے سٹیڈیم میں پاکستان طویل عرصہ کے بعد ٹی ٹوینٹی میچ کھیل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: بالاگولا میں پاکستان انگلینڈ میچ کے دوران بارش کا کتنا امکان ہے؟ سری لنکا میٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ












Leave a Reply