
(24نیوز)ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ لائنز نے پاکستان شاہینز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
آج جمعہ کے روز ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں ہوئے میچ میں آسا ٹرائب کے 64 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت انگلینڈ لائنز نے افتتاحی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان شاہینز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان شاہینز نے پہلے کھیلا اور 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 152 رنز بنائے تھے۔
شاہینز کے کیپٹن شمائل حسین نے 39 گیندوں سے57 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
شمائل اور معاذ صداقت نے 56 جرنز کی پارٹنر شپ کی۔ معاذ صداقت نے 18 گیندوں سے 17 رنز بنائے۔
اس دوران سعد بیگ 20 بالز سے 21 رنز بنانے کے لئے دو چوکے مارے، عبدالصمد نے 12 گیندوں سے 21 رنز بنانے کے لئے 2 چھکے مارے۔
ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے عرفات منہاس نے 9 گیندوں سے 13 رنز (ناٹ آؤٹ) بنائے، جس میں دو چوکے شامل تھے، جس سے شاہینز کو 150 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں مدد ملی۔
یہ بھی پڑھیئے: ورلڈ کپ گھر لاتے ہی گرین شرٹس بنگلہ دیش کے ٹؤر پر نکل جائیں گے
انگلینڈ لائنز نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
انگلینڈ لائنز کی جانب سے جیمز کولز اور ثاقب محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسا ٹرائب کی ناقابلِ شکست 64 رنز کی اننگز نے انگلینڈ لائنز کو فتح دلائی۔
انگلینڈ لائنز نے ہدف 19.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔
سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار، 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آخری گروپ میچ؛ آسٹریلیا نے دس اوورز میں عمان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا












Leave a Reply