
( ویب ڈیسک ) سپر ایٹ مرحلے میں گروپ ون میں ویسٹ انڈیز کی زمبابوے کے خلاف بڑی فتح نے بھارت کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
بھارت جو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقہ سے بھاری مارجن سے شکست کے بعد منفی 3.8 کے رن ریٹ سے اس کی سیمی فائنل میں رسائی کا راستہ مشکل ہو گیا تھا۔
گزشتہ روز وانکھیڈے میں ویسٹ انڈیز کے زمبابوے کو 107 رنز کی شکست سے اس کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں اور اس کے فائنل فور میں جانے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
گروپ ون میں چاروں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دو، دو میچز باقی ہیں۔
گروپ ون کے پوائنٹ ٹیبل کے مطابق ویسٹ انڈیز پہاڑ جیسے 5.350 کے رن ریٹ سے گروپ میں پہلی پوزیشن پر ہے۔ جنوبی افریقہ 3.8 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دفاعی چیمپئن بھارت 3.8- اور زمبابوے 5.350- کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لائیو پروگرام میں کالر نے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ مانگ لیا
اگر ابتدائی دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ جیت جاتی ہیں تو بھارت اور زمبابوے تو ویسے ہی باہر ہو جائیں گے۔
لیکن اگر جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو ہرا دیتا ہے تو بھارت کے لیے قدرے اطمینان کا باعث ہوگا، کیونکہ اس صورت میں ویسٹ انڈیز کا رن ریٹ نیچے آئے گا اور بھارت اگلے دونوں میچز جیت کر یہ خلا پورا کرنے کی کوشش کرے گا۔
تاہم ویسٹ انڈیز اگر جنوبی افریقہ کو شکست دیتا ہے اور پروٹیز زمبابوے کو ہراتے ہیں تو پھر بھی بھارت کی رسائی آسان نہیں ہوگی بلکہ اگر مگر کا شکار ہو جائے گی۔
پروٹیز کا ایک میچ کمزور حریف زمبابوے سے ہے، تو اگر وہ یہ میچ جیت جاتے ہیں تب بھی ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو جائیں گے۔
تاہم اگر ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ ایک، ایک میج جیتتے اور بھارت اپنے اگلے دونوں میچز جیت جاتا ہے تب معاملہ رن ریٹ پر ہوگا اور مذکورہ دونوں ٹیمیں ممکنہ طور پر بھارت سے بہت آگے ہوں گی۔
بھارت کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو صرف ہرانا نہیں بلکہ اتنے بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا کہ رن ریٹ ابتدائی دونوں ٹیموں میں سے کسی ایک سے بہتر کر سکے۔
مزید پڑھیں:قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ ، بڑے اعلان نے سب کو حیران کردیا!
زمبابوے پہلے مرحلے کی طرح اگر سپر ایٹ کے اپنے اگلے دو میچز جو جنوبی افریقہ اور بھارت کے خلاف ہیں، ان میں سے کسی ایک میں بھی اپ سیٹ کر دیتا ہے تو پھر صورتحال مزید دلچسپ ہو جائے گی اور اگر مگر کی کہانی اگلے مرحلے تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اگر ایسا نہ ہوا تو انڈیا کا ٹی 20 ورلڈ چیمپئن کے دفاع کا خواب چکنا چور ہو جائے گا۔ بھارتی عوام اور میڈیا جو پہلے ہی جنوبی افریقہ سے شکست پر غصے سے بپھرے ہوئے ہیں، بھارت کا یوں باہر ہونا انڈیا میں گویا آگ لگا دے گا اور پھر بھارتی کھلاڑیوں کو شاید سیکیورٹی میں اپنے گھروں کو جانا پڑے گا۔












Leave a Reply