ایشان کشن کی ادیتی ہنڈیا سے شادی؟ ‘گرل فرینڈ’ کے انکشاف پر ماں کی پبلک کے سامنے ڈانٹ



(24نیوز) ایشان کشن نے ادیتی سے شادی کیسے طے کر لی؟ ‘گرل فرینڈ’ کا انکشاف ہونے پر بھارتی کرکٹر کی ماں کا  ڈانٹ ڈپٹ سے بھرا ردعمل سامنے آ گیا۔ بھارتی بیٹر ایشان کشن نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے ساتھ میچ میں اپنی ٹیم کو بربادی سے بچا کر ہیڈ لائنز میں جگہ حاصل کی تھی۔ اب ان کی شادی کا معاملہ  خبروں میں ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن نے T20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کے  ساتھ میچ میں بائیں ہاتھ کے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں سے 77 رنز بنا کر ہندوستان کو میچ میں شکست سے بچایا تھا۔

اس  پرفارمنس کے بعدجب کہ پوری توجہ کرکٹ پر مرکوز تھی، ماڈل ادیتی ہنڈیا کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں ان کے دادا کے تبصروں نے مستقبل قریب میں شادی کی خبروں کو جنم دیا۔ تاہم ان کی والدہ سچترا دیوی نے  قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ایشان کے لیے کھیل پر توجہ مرکوز کرنے کا ہےْ

ایشان کی ماں نے ان کے ساتھ سکول کے بچوں جیسا سلوک کرتے ہوئے پبلک بیان داغ دیا جس میں انہوں نے  کہا، “یہ وقت شادی کے بارے میں نہیں ہے، اس کے لیے کرکٹ کھیلنے کا وقت ہے۔ وہ شادی کے بارے میں بات کرنے کے لیے کافی بوڑھا نہیں ہوا۔” 

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان ٹاپ سکورنگ بیٹ،ایشان کشن بہت پیچھے رہ گیا 

ایشان کی ماں نے اپنے سسر کے متعلق کہا،  ـ(ایشان کے) دادا اب تھوڑا بوڑھا ہو رہے ہیں۔ بوڑھے لوگ ہمیشہ تھوڑا پرجوش رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ سامنے آتا رہتا ہے۔ دادا نے یہ سب کچھ اس کی بنیاد پر کہا جو اس نے سوشل میڈیا پر دیکھا۔” 

ایشان کے دادا جی نے کیا کہہ دیا تھا

نوجوان کرکٹر کے دادا انوراگ پانڈے نے ہر طرف شور مچا دینے والا بیان دے دیا تھا۔ انہوں نے  تصدیق کر دی تھی کہ ان کا پوتا ماڈل ادیتی ہنڈیا کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہا ہے۔ ایشان کے دادا جی نے  کہا کہ اگر وہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ دادا جی کو تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن ایشان کی ماتا جی فوراً بول پڑیں اور بتایا کہ برخودار کی شادی سے انہیں مسئلہ ہے۔

ایشان کے دادا جی نے نیوز ایجنسی  اے این آئی کو بتایا، “ایشان شادی کرنے کے لئے جس کسی کا بھی انتخاب کرتا ہے، میں پوری طرح سے قبول کروں گا۔  ایشان کشن جس سے بھی شادی کرنا چاہتا ہے، ہم اسے قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ادیتی اس کی گرل فرینڈ ہے، وہ ایک ماڈل ہے۔ ہم کو اسے قبول کرنا چاہیے جس سے بچے خوش ہوں۔” 

ایشان کشن البتہ  ویلنٹائنز ڈے کے کچھ ہی روز بعد اپنی شادی کا ذکر چھڑ جانے پر کچھ نہین بولا۔ ایشان نے پاکستان کے  ساتھ میچ کے بعد تو میڈیا سے خوب باتیں کیں لیکن دادا جی کے شادی والے انکشاف پر بس چپ ہی سادھ لی۔ اب ان کی جگہ ان کی ماں بول پڑیں۔ 

ایشان کی ماں نے تو صاف صاف ہی کہہ ڈالا کہ ابھی بچے کی کھیلنے کی عمر ہے۔ اور اس کی توجہ کرکٹ پر رہنا چاہئے۔ شادی کے لئے وہ بوڑھا نہین ہو رہا۔

یہ بھی پڑھیئے:  عثمان طارق، صاحبزادہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بہترین بیٹرز، باؤلرز کے ٹیبل پر اوپر، بھارت غائب





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *