
(ویب ڈیسک )ایک بھارتی کرکٹر نے سوشل میڈیا پر عثمان طارق کی بولنگ کی ویڈیو ڈالتے ہوئے اس طرح کے ایکشن کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان کے مسٹری اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تنقید کرنے والے بھارتی کرکٹر شری واستو گوسوامی کو بھارت کے سابق مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون نے کرارا جواب دیکر خاموش کرا دیا۔
بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹر اور کمنٹیٹر شری واستو گوسوامی کی جانب سے سوشل میڈیا پر عثمان طارق کی امریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ کے دوران بولنگ کا ایک کلپ شیئر کیا گیا۔
شری واستو گوسوامی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا حتیٰ کہ فٹبال میں کھلاڑیوں کو پنالٹی کک کے دوران روک کر کک مارنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید لکھا یہ کیسے اوکے ہو سکتا ہے؟ ایکشن ٹھیک ہے لیکن رکنا (pause)؟ یہ بہت زیادہ ہے جب آپ گیند پھینک رہے ہوں، یہ سلسلہ اس طرح نہیں چل سکتا۔
سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون جو خود بھی تھوڑا رک کر گیند پھینکا کرتے تھے، انہوں نے شری واستو گوسوامی کی پوسٹ پر لکھا کہ اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ فٹبال میں ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
Agree football doesn’t allow it!
While the batter can be allowed to switch hit or reverse without informing the umpire or bowler, after him/her commits to start batting on one side, why are the restrictions only limited to the bowler?
In fact the bowler isn’t allowed to change… https://t.co/AOV4OKhwcL
— Ashwin ???????? (@ashwinravi99) February 11, 2026
لیکن جب بیٹر کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ امپائر یا بولر کو بتائے بغیر ریورس شارٹ کھیلے یا پھر جس ہینڈ سے وہ بیٹنگ کر رہا ہو اسے چینج کرے تو پابندیاں صرف بولرز تک ہی محدود کیوں ہیں؟
روی چندرن ایشون نے مزید لکھا کہ بولر کو تو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ امپائر کو بتائے بغیر دوسرے ہاتھ سے گیند کرے۔ انہیں پہلے یہ رول تبدیل کرنے چاہئیں۔
بعد ازاں ایکس پر ایک اور طویل پیغام میں ایشون نے لکھا کہ بولنگ ایکشن کے لیگل ہونے کا پتہ صرف آئی سی سی کے ٹیسٹنگ سینٹر سے لگایا جا سکتا ہے لیکن آئی سی سی کے قوانین کے مطابق 15 ڈگری تک ایکشن لیگل ہے اور رہی بات بولنگ کراتے وقت رکنے کی تو میرے حساب سے یہ بالکل لیگل ہے۔
Okay, let me make it as clear as possible. Firstly, the legalities of his action can only be tested at an ICC bowling action testing Centre.
Secondly, there is a 15° rule under which a bowler needs to keep his elbow and straighten it and to judge if a bowler is bowling within… pic.twitter.com/RbTkY6xJ3h
— Ashwin ???????? (@ashwinravi99) February 11, 2026
گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں عثمان طارق نے امریکا کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔











Leave a Reply