ایشیز میں بدترین شکست کے بعد کا وقت کپتانی کا سب سے مشکل مرحلہ رہا:سٹوکس 



( ویب ڈیسک )انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز میں 1-4 کی بدترین شکست کے بعد کے وقت کو اپنی کپتانی کا سب سے مشکل مرحلہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے نام ایک کھلا خط لکھتے ہوئے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم اور منیجنگ ڈائریکٹر روب کی پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

سٹوکس نے کہا کہ کپتانی ایک اعزاز ہے مگر اس کے ساتھ مشکلات بھی جڑی ہوتی ہیں۔

ان کے مطابق گزشتہ تین ماہ نے انہیں کئی طرح سے آزمایا، تاہم وہ ان چیلنجز سے بہت کچھ سیکھے ہیں۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ، میک کولم اور روب کی مل کر ٹیم کو آگے لے جانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *