
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل سٹیچر کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم شیف بن گئے اور شیف بنتے ہی مقبول بھی ہو گئے۔ شیف بابر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عصرِ حاضر کے عظیم بیٹر بابر اعظم نے خود اپنی بیکنگ کی ایک ویڈیو شیئر کی جسے سب دیکھنے والوں نے خواب انجوائے کیا اور بابر کی اس کوشش کو سراہا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر کچن میں کچھ خاص ڈش بنانے کی مہارت دکھا رہے ہیں۔
بابر اعظم نے کیا بنایا؟
دراصل بابر اعظم عید کے روز اپنے گھر والوں کو زیادہ مزے کی سویاں اور شیر خورمہ بنا کر دینے کے لئے محنت کر رہے تھے۔ اس کوشش کی ویڈیو گریفی بھی کی گئی۔ شیر خورمہ اور سویاں تو صرف گھر والوں کے حصے مین آئیں لیکن بابر اعظم کے چاہنے والوں کے حصے میں صرف ویڈیو ہی آئی۔
عید کے روز عید کی روایتی ڈشز سویاں اور شیر خرمہ تیار کرتے بابر اعظم کی ویڈیو انسٹا گرام پر آتے ہی کلِک ہو گئی۔ ان کے فینز نے اس ویڈیو کلپ پر خوب مزے لے لے کر تبصرے کئے۔
آج ملک بھر میں عید الفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور قومی کھلاڑی بھی اپنے خاندان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔
بنگلہ دیش کے ساتھ ون ڈے کرکٹ سیریز میں بابر اعظم شامل نہیں تھے وہ نیشنل ٹی 20 کپ بھی نہیں کھیل سکے۔
یہ بھی پڑھیئے: عمران خان کی اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے نسف گھنٹہ بات چیت
لیکن بابر روز روز کچن میں ہی اپنے چھپے ہوئے ہنر نہیں دکھائیں گے۔ عید کی چھتیاں ختم ہوتے ہی انہیں پھر سے کرکٹ گراؤنڈ مین مشقت کرنا ہے۔
بابر 26 مارچ سے 3 مئی تک ہونے والی پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔
بابر اعظم کو پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹگری میں نیلامی سے قبل 70 ملین روپے کے عوض اپنے ساتھ رکھا تھا۔












Leave a Reply