بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا



(ویب ڈیسک) پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے،پاکستانی سٹار بیٹر نے یہ سنگ میل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا، بابر نے  338 اننگز میں 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے۔

بابر اعظم نے 345 اننگز میں 12 ہزار رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑا ہے۔

 ویرات کوہلی نے 360 ، ڈیوڈ وارنر نے 368 اننگز میں 12 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دنیا کے 12ویں جبکہ دوسرے پاکستانی پلیئر ہیں۔ 

اس سے قبل پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفیکشن کا آسمان چھولیا؛ میچ میں9 وکٹیں گرانے کا ناقابل تصور ریکارڈ بن گیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *