
(ویب ڈیسک )ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستانی فیلڈرز نے شاندار کیچز پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
نیدرلینڈز کی اننگز کے پانچویں اوور کی دوسری گیند پر مائیکل لیوٹ نے محمد نواز کی گیند پر سامنے کی جانب چھکا لگانے کے لیے شاٹ کھیلا تاہم گیند مکمل طور پر مڈل نہ ہوسکی۔
Babar Azam with an outstanding catch
UNBELIEVABLE ???? pic.twitter.com/SbbawRyuBM
— Umair (@iamUmair58) February 7, 2026
لانگ آف پر موجود بابر اعظم نے بھاگتے ہوئے کیچ پکڑا تاہم انہیں احساس ہوا کہ وہ رک نہیں سکیں گے اور باؤنڈری سے باہر جانے لگے تو گیند واپس میدان میں اچھال دی جو مڈ آن سے بھاگتے ہوئے آنے والے شاہین آفریدی نے کیچ کرلی۔












Leave a Reply