باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے پاک افغان سرحدی علاقے میں افغان فورسز کا پاکستان کی سول آبادی پر مارٹر حملہ ،چار افراد شہید


باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے پاک افغان سرحدی علاقے لیٹی (تاری پشہ) میں افغان فورسز کا پاکستان کی سول آبادی پر مارٹر حملہ – چار افراد شہید

‏مقامی ذرائع کے مطابق گولہ باری سرحد پار سے کی گئی جس کے باعث گولہ ایک رہائشی مکان پر آ کر گرا۔

‏واقعے کے نتیجے میں گھر میں موجود چار افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ چاروں مقتولین آپس میں بھائی ہیں

افغانی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ شامل، ذرائع

پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی پر حملے شروع کر دیے

افغان طالبان کی جانب سے فائر کئے گئے مارٹر گولے باجوڑ کے سرحدی علاقے سالار زئی اور گرد و نواح میں گرے، سیکیورٹی ذرائع

سالارزئی کے علاقے لیٹی میں افغان فورسز کا مارٹر گولہ شہری آبادی میں گرنے سے چار افراد شہید جبکہ ایک شدید زخمی، سیکیورٹی ذرائع

زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے، ہسپتال ذرائع

افغانستان کی جانب سے حملے کیخلاف باجوڑ کے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، سیکیورٹی ذرائع

پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، سیکیورٹی ذرائع


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *