آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان شیڈول 32 واں میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، جس کے نتیجے میں زمبابوے ایک پوائنٹ حاصل کرکے سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا جبکہ آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔
زمبابوے اور آئرلینڈ کا میچ پالی کیلے میں کھیلا جانا تھا، تاہم مسلسل بارش کے باعث مقابلہ شروع نہ ہوسکا اور امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
زمبابوے کو سپر 8 مرحلے میں رسائی کے لیے صرف ایک پوائنٹ درکار تھا، جو اسے مل گیا، یوں گروپ بی میں اس کے تین میچوں کے بعد 5 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب Australia national cricket team کے تین میچوں میں دو شکستوں کے بعد صرف 2 پوائنٹس تھے، جس کے باعث کینگروز اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
گروپ بی سے Sri Lanka national cricket team پہلے ہی سپر 8 میں جگہ بنا چکی ہے۔ سری لنکا نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے پوائنٹس کی تعداد 6 کردی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل زمبابوے نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دی تھی، جس نے گروپ کی صورتحال کو ڈرامائی انداز میں تبدیل کردیا۔













Leave a Reply