(24نیوز) سری لنکا کے شہر بالا گولا میں آج شام پاکستان اور انگلینڈ ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ کا میچ کھیل رہے ہیں۔ بالاگولا میں آج دن کے دوران دھوپ رہی اور آسمان صاف رہا۔ میچ کے دوران موسم کیسا رہے گا، سری لنکا کے میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ ہے کہ مطلع صاف رہے گا اور بارش نہیں ہو گی۔
بالاگولہ (ضلع کینڈی) کے لیے موسم کی پیشن گوئی آج شام تک یہ ہے کہ فی الحال آج، موسم کرکٹ کے لیے سازگار ہے۔
کولمبو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سپر ایت راؤنڈ کا پہلا میچ بارش نے واش آؤٹ کر دیا تھا۔ کولمبو کے برعکس، کینڈی کا منظر زیادہ واضح ہے، موسم کی فورکاسٹ سے یہ یقینی بنظر آتا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کا میچ کسی رکاوٹ کے بغیر آگے بڑھ سکتا ہے۔
بالاگولہ میں موسم کی پیشن گوئی
آج (میچ کا دن) زیادہ تر دھوپ رہی اور آسمان صاف رہا۔
شام کے وقت بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
درجہ حرارت: دن کے دوران 29°C سے زیادہ رہا جو قدرے گرم تھا۔ اب شام کے وقت ٹمپریچر کم ہے اور شام ڈھلنے کے ساتھ یہ مزید کم ہو کر کھیل کے اختتام تک 21°C تک گر جائے گا۔
ڈِیو فیکٹر؛ دوسری اننگز کے دوران اوس گرنے کا ماکان
ہوا میں نمی قدرے زیادہ ہے (تقریباً 68–77%)، جو دوسری اننگز میں گیند کو متاثر کرنے والی اوس کا باعث بن سکتی ہے۔
بالاگولہ سری لنکا مین کرکٹ کا اہم مرکز ہے۔ بالا گولہ کی پالے کیلے کرکت سٹیڈیم کی وکت پر پاکستان پہلے بھی کھیل چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: فتنۃ الخوارج کا زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانے والی ایمبولینس پر حملہ، آگ لگا کر زندہ جلا دیا
آج کے میچ میں بارش نہ ہونا اس لئے اہم ہے کہ ایک میچ منسوخ ہونے کے بعد سیمی فائنہل میں جانے کے لئے پاکستان کے لیے یہ کھیل جیتنا ضروری ہے تاکہ اس کا پچھلا سپر ایٹ اوپنر دھوئے جانے کے بعد سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں زندہ رہیں۔













Leave a Reply