بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی


73 سالہ عمران احمدخان نیازی کا 15 فروری 2026 کو میڈیکل بورڈ کے ذریعے تفصیلی طبی معائنہ مکمل کیا گیا

میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے

سنٹرل میکیولر تھکنس 550 سے کم ہو کر 350 ہوئی جو نمایاں بہتری ہے۔ رپورٹ

متاثرہ دائیں آنکھ کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 ہوئی ہے، جو موجودہ مرحلے پر تسلی بخش ہے۔ رپورٹ

بغیر عینک دائیں آنکھ کی بینائی 6/24 اور بائیں آنکھ کی 6/9 ریکارڈ

عینک کے ساتھ دائیں آنکھ 6/9 جبکہ بائیں آنکھ 6/6 ہو گئی ہے

رپورٹ میں آنکھوں کی موجودہ میڈیکل کنڈیشن کی تمام تفصیل شامل

میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں آئندہ کا علاج اور ادویات بھی تجویز کی ہیں

نیواناک آئی ڈراپس دونوں آنکھوں کیلئے روزانہ دو بار دینے کی ہدایت

کو-سوپٹ آئی ڈراپس صرف دائیں آنکھ کیلئے روزانہ دو بار جاری رکھنے کی ہدایت

سسٹین الٹرا آئی ڈراپس دونوں آنکھوں کیلئے دن میں تین بار استعمال کرنے کی ہدایت

اینٹی-VEGF انجیکشن کی دوسری خوراک شیڈول کے مطابق دینے کی تجویز

مزید تشخیص کیلئے OCT اینجیوگرافی اور اینٹی-VEGF مکمل ہونے کے بعد FFA ٹیسٹ کی ہدایت

میڈیکل بورڈ کے دورہ اڈیالہ جیل کے بعد بیرسٹر گوہر خان اور علامہ راجہ ناصر عباس کی پمز آمد، ماہرین نے تفصیلی بریفنگ دی

عمران خان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو بھی فون پر بریفنگ دی گئی، رپورٹ

پارٹی رہنماؤں اور ذاتی معالجین کا جاری علاج اور فالو اپ پلان پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار، رپورٹ

بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ دونوں ڈاکٹروں کے دستخط سے جاری کی گئی


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *