’’بس اب اور نہیں ‘‘  قومی کرکٹر نے بڑا قدم اٹھا لیا 



(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر عماد وسیم نےزبردستی حمل ضائع کرنے اور قتل کا الزام عائد کرنے پر اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے۔

ایڈووکیٹ عالیہ زرین عباسی کے مطابق ثانیہ اشفاق کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور انہیں مکمل طور پر مسترد کیا گیا ہے, میڈیکل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ زبردستی حمل ضائع کرنے کا دعویٰ درست نہیں ہے۔ اسی سلسلے میں ثانیہ اشفاق کو باضابطہ قانونی نوٹس بھی بھیجا گیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:عثمان طارق کا راز!ان کا منفرد ایکشن کیوں ہے؟

 وکیل کے مطابق نومبر 2023ء میں ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی امریکا روانگی باہمی رضامندی سے ہوئی، اور اس کی تصدیق متعلقہ ڈاکٹروں سے بھی کی جا سکتی ہے۔ مزید یہ کہ نومبر 2023ء میں متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے دوروں کا مکمل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے جو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

وکیل نے بتایا کہ نومبر 2024ء میں باہمی اختلافات کے باعث علیحدگی ہوئی اور اس وقت ثانیہ اشفاق حاملہ تھیں، لہٰذا بچے کی پیدائش تک انتظار کیا گیا۔ اس عرصے کے دوران بھی تمام اخراجات عماد وسیم ہی برداشت کرتے رہے، اور جولائی 2025ء میں بیٹے کی ولادت ہوئی۔ موجودہ وقت میں تینوں بچوں کی تمام ذمہ داریاں بھی عماد وسیم ہی اٹھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے شادی کر لی ہے، اور عماد وسیم نے ایک تفصیلی پیغام میں دوسری شادی کی تصدیق بھی کی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *