’’بس بہت ہو گیا‘‘   قومی کپتان کے سنسنی خیز انکشافات منظرعام پر آگئے 



( ویب ڈیسک )ورلڈکپ کوالیفائینگ راؤنڈ میں شکست کے بعد وطن واپسی پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے سنسنی خیز انکشاف کردیئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد بٹ نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں سےآسٹریلیا میں کچن،برتن،کپڑے،باتھ روم صاف کرائے گئے،کھاناخودپکایا،سڑکوں پر رہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا کہ صبح اُٹھ کر کچن اور برتن صاف کرنے کے بعد کھلاڑی میدان میں کیا کھیلے گا؟  جو ہم سے زیادتیاں ہوئی ہیں وہ ہم جانتےہیں، ہمیں کہاگیاکہ پلئیر تین وقت کا کھانا 115 ڈالر میں کھائیں گے۔

عماد بٹ نے کہا ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں سے بہت جھوٹ بولا ، موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ بالکل کام نہیں کرسکتے۔

 عماد بٹ نے کہا کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوڈ آف کنڈکٹ نہیں مانتے، مطالبہ کیا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ جو زیادتی ہوئی اس کا نوٹس لیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:موسم نے پھر کروٹ بدل لی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

عماد بٹ نے زور دیا کہ ٹیم کو غیر  ملکی کوچ کی شدید ضرورت ہے، انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے، ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ باہر کوئی بات نہیں کریں گے ورنہ پابندی لگ جائے گی۔

دیگر کھلاڑیوں نے کہاکہ آسٹریلیا میں سڑکوں پر رہے، ٹیم کا مورال ختم ہوچکا تھا ۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نورالصباح نے کہاکہ ہم نے آسٹریلیا میں ہوٹل کی بکنگ کرائی تھی لیکن ہاکی فیڈریشن نے کینسل کرادی، اس کی ذمہ دار پاکستان ہاکی فیڈریشن ہے۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ واقعے کی مکمل انکوائری وزیراعظم کو بھیجی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف نے بد انتظامی کا نوٹس لے رکھا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *