
(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کے متعصبانہ اور غیر اخلاقی رویے کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ فائنل میچ کے دوران بھارتی کھلاڑی مسلسل پاکستانی ٹیم کو اشتعال دلاتے رہے، جو کھیل کے اصولوں اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے اس رویے سے متعلق آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہار برداشت نہ ہوئی ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کر لیا
انہوں نے واضح کیا کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے اور کرکٹ کو باہمی احترام اور مثبت مقابلے کا ذریعہ ہونا چاہیے، نہ کہ اشتعال انگیزی کا۔












Leave a Reply