بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کامیابی سے مکمل، 216 دہشتگرد ہلاک


بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن رد الفتنہ ون کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور پنجگور میں کامیاب آپریشن کئے۔دوران آپریشن بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 41 دہشتگرد ہلاک ہوئے، کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 22 بہادر اہلکار بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں حالیہ کارروائیوں کے دوران 216 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں سے غیر ملکی ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

آپریشن کے دوران انٹیلی جنس بنیادوں پر مربوط اور تیز کارروائیاں کی گئیں، آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد عناصر کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنا چاہتے تھے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *