
(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے یہ انکشاف کیا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے 15 فروری کو بھارت کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے کی درخواست کر دی ہے۔
پی سی بی کے ترجمان عامر میر نے مزید کوئی تفصیل بتائے بغیر کہا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے 15 فروری کو بھارت کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے کی درخواست کر دی ہے۔
ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کا پرائم گروپ میچ پاکستان اور بھارت کا ہی ہونا تھا، پاکستان نے آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی جانب سے بنگلہ دیش کے ساتھ صریح زیادتیوں کے احتجاج کرتے ہوئے خود بھارت کے ساتھ گروپ میچ کھیلنے کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی نے پی ایس ایل ٹیم کی چابی ولی ٹیکنالوجی کے اونر کے حوالے کر دی
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ گروپ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کر رکھا ہے، اس کے بعد اب یہ سصورتحال ہے کہ بھارت اور آئی سی سی مسلسل منت سماجت کر رہے ہیں اور سفارشیں کروا رہے ہیں کہ پاکستان بائیکاٹ ختم کر دے۔
پاکستان کی شرائط پر بات چل رہی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے آج نیوز کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب مین بتایا تھا کہ پاکستان اپنے ٹارگٹ سے کچھ ہی پیچھے ہے، محسن نقوی نے صحافیوں سے کہا تھا کہ وہ اس موضوع پر اس وقت کچھ نہیں بتا رہے۔












Leave a Reply