
(24 نیوز)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر کردیا ہے اور بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیش کے میچز منتقل کرنے کے ساتھ معاملہ ڈسپوٹ ریزولوشن کمیٹی میں بجھوانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کردیا اور بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ورلڈ کپ میں کو شامل کرلیا ہے اور آئی سی سی اس حوالے سے جلد باقاعدہ اعلان کرے گا۔
بنگلہ دیشی بورڈ نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ آئی سی سی معاملے پر دہرے معیار کا مظاہرہ کررہا ہے، عالمی تنظیم کو اپنے ممبر بورڈ کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلہ دیش کو 350 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوگا۔
مزید پڑھیں:انڈر 19 ورلڈ کپ: بنگلادیش نے امریکا کو 7 وکٹ سے ہرادیا
واضح رہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ایک دن کی مہلت دی تھی۔
اس کے بعد بھی بنگلہ دیش نے بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بنگلہ دیش کی درخواست ووٹنگ پرمسترد ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ بھارت نے حکومت کے دباؤ میں آکر بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالا تھا، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض کو 9 کروڑ سے زائد کی رقم میں خریدا تھا۔
مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کے بعد بنگلہ دیش نے سیکیورٹی کو جواز بنا کر بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔












Leave a Reply