بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے اہم کھلاڑی باہر ہو گئے


پاکستان کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث دورہ بنگلا دیش سے باہر ہوگئے۔

فخر زمان فٹنس حاصل کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ری ہیب کریں گے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان ٹیم بنگلا دیش کا دورہ کرے گی جس میں 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔

پاکستان ون ڈے ٹیم 9 مارچ کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکاپہنچے گی اور 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جس کے بعد پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا اور یہ تمام میچز شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *