
(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 174 رنز کا ہدف پورا کر کے بڑی پارٹنرشپ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
چنئی میں کھیلے گئے اس میچ میں یو اے ای کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 16ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ کیویز کے اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کے بولنگ اٹیک کو بے بس کر دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 42 گیندوں پر 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جس میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ان کے ساتھ فن ایلن نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 84 رنز اسکور کیے۔ اور دونوں کے درمیان فیصلہ کن شراکت داری قائم ہوئی۔
یو اے ای کے باؤلرز میچ میں کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ میں 25 فروری تک توسیع












Leave a Reply