بگ بیش ٹی20 لیگ برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو ہرادیا



(24 نیوز )بگ بیش ٹی20 لیگ میں شاہین آفریدی کی برسبین ہیٹ نے حسن علی کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرادیا۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 179 رنز اسکور کیے، میکس برائنٹ نے 63 اور میٹ رنشا نے 33 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفرید ی نے 4 رنز اسکور کیے۔

میتھو شارٹ، پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی اور لیوک ووڈ نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے، جواب میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم آخری اوور میں 172رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور 7 رنز سے میچ ہار گئی۔

میتھیو شارٹ نے بائولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی ہاتھ دکھائے اور 63 رنز بنائے، جیرسس واڈیا نے 34 رنز سکور کیے، حسن علی نے ایک رن بنایا۔

زیویئر بارٹلیٹ نے 3، تھامس بالکن اور جیک ویلڈر متھ نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 3 اوورز میں 26 رنز کے عوض کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

میچ کے دوران شاہین آفریدی پاؤں میں تکلیف کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے اور پھر بائولنگ نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں :بینظیر کی زندگی پیغام ہے کہ انصاف کیلئے پر امن طریقے سے آواز اٹھائیں

 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *