
(24 نیوز )آئی سی سی کی جانب سے انڈین فاسٹ بائولر ارشدیپ سنگھ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
بھارت کے فاسٹ بولر ارشد یپ سنگھ پر اتوار کو احمد آباد میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران آئی سی سی ضابطۂ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ارشد یپ کو آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، جو بین الاقوامی میچ کے دوران کسی کھلاڑی کی طرف نامناسب یا خطرناک انداز میں گیند (یا کرکٹ کا کوئی اور سامان) پھینکنے سے متعلق ہے۔
یہ واقعہ نیوزی لینڈ کی اننگز کے 11ویں اوور میں پیش آیا، جب ارشد یپ نے فالو تھرو پر فیلڈنگ کرتے ہوئے جارحانہ اور نامناسب انداز میں گیند پھینکی، جو کیوی بیٹر ڈیرل مچل کے پیڈز پر لگی۔
آئی سی سی کے مطابق ارشد یپ کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے، جو 24 ماہ کے عرصے میں ان کی پہلی خلاف ورزی ہے،آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ارشد یپ نےمیچ ریفری کی تجویز کردہ سزا قبول کر لی، اس لیے باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں :چیف منسٹر مریم نے تمام وزراء کیلئے سرکاری پٹرول بند کر دیا












Leave a Reply